Breaking News

Friday, May 04, 2018

توانائی کے متعدد منصوبے تیزی سے ریکارڈ مدت میں مکمل کیے گئے:وزیراعلیٰ پنجاب




وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ توانائی کے متعدد منصوبے تیزی سے ریکارڈ مدت میں مکمل کیے گئے، اقدامات کے باعث لوڈشیڈنگ میں بے پناہ کمی ہوئی ہے۔لاہور میں وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے جرمن وفد نے ملاقات کی جس میں توانائی کے لیے تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر شہباز شریف کاکہنا تھا کہ پنجاب میں لگنے والے چار گیس پاور پلانٹ میں قوم کے 150ارب روپے بچائے گئے ہیں، ان اقدامات کے باعث لوڈشیڈنگ میں بے پناہ کمی ہوئی ہے۔جرمن وفد کا کہنا تھا کہ وزیراعلی شہباز شریف اور ان کی پوری ٹیم انتہائی لگن اور عزم سے کام کر رہی ہے، توانائی کے شعبے میں پنجاب حکومت کے ساتھ ہرممکن تعاون کریں گے۔

Post Top Ad

Your Ad Spot