Breaking News

Friday, May 04, 2018

33کروڑ صارفین احتیاطاًاپنے پاس ورڈز تبدیل کریں:ٹوئٹر انتظامیہ کی ہدایت




سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے اپنے اندرونی نظام میں خرابی سامنے آنے کے بعد 33 کروڑ صارفین کو اپنے پاس ورڈزتبدیل کرنے کی ہدایت کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹوئٹر کا کہنا تھا کہ اندرونی تحقیقات سے پاس ورڈز کے چوری یا غلط استعمال کے کوئی شواہد نہیں ملے۔تاہم اس نے پھر بھی صارفین کو حفظ ماتقدم کے طور پر پاس ورڈز تبدیل کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ ٹوئٹر نے یہ نہیں بتایا کہ کتنے پاس ورڈز متاثر ہوئے ہیں۔یہ خیال ہے کہ یہ تعداد اچھی خاصی ہے اور وہ کئی ماہ سے نشانے پر تھے۔اس بارے میں معلومات رکھنے والے ایک فرد نے بتایا کہ ٹوئٹر نے اس بگ کے بارے چند ہفتے پہلے کھوج لگایا تھا اور اس سے حوالے سے ریگولیٹرز کو مطلع کیا گیا۔

Post Top Ad

Your Ad Spot