Breaking News

Friday, May 04, 2018

پولیس کا حساس اداروں کے ہمراہ رات گئے تک سرچ / کومبنگ آپریشن


ڈیرہ غازیخان (ڈی جی کے نیوز،ویب ڈیسک ) ملکی حالات کے پیش نظر ڈی پی او احمد نواز چیمہ کی ہدایت پر ملک دشمن عناصر کی گرفتاری عمل میں لانے کے لئے پولیس کا حساس اداروں کے ہمراہ رات گئے تک سرچ / کومبنگ آپریشن ترجمان پولیس کے مطابق سرچ آپریشن تھانہ چوٹی کے علاقہ میں کیا گیا اور اس دوران 80 سے زائد گھروں کی تلاشی لی گئی جبکہ 90 کس سے زائد افراد کی بائیو میٹرک تصدیق بھی کی گئی۔ دوران سرچ آپریشن A کیٹیگری کے 2 کس مجرمان اشتہاری ذیشان عرف شانی ولد اعجاز اور عامر ولد ریاض کو زیر حراست میں لے لیا گیا جبکہ ایوب ولد نہال سے 30 بور پسٹل برآمد کر کے ملزم کے خلاف تھانہ چوٹی میں اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر دیا گیا۔

Post Top Ad

Your Ad Spot