Breaking News

Friday, May 04, 2018

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازیخان کا سنٹرل جیل کا دورہ


ڈیرہ غازیخان ( ڈی جی کے نیوز،ویب ڈیسک). ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازیخان شفیق الرحمن خان نے سنٹرل جیل کا دورہ کیا . اس موقع پر مجسٹریٹ دفعہ 30شوکت علی بھی ان کے ساتھ تھے . ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا . انہوں نے جیل میں مختلف بیرکوں میں جا کر قیدیوں سے مسائل پوچھے . ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے معمولی جرائم میں ملوث دو قیدیوں کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کے احکامات بھی جاری کیے . یہ بات سپرنٹنڈنٹ جیل کے مراسلہ میں کہی گئی ہے . 

Post Top Ad

Your Ad Spot