Breaking News

Friday, May 04, 2018

پنجاب اوپن انٹر ڈویژن باکسنگ چیمپئن شپ 12سے15مئی تک نشتر پارک لاہور جمنیزیم میں منعقد ہو گی


ڈیرہ غازیخان ( ڈی جی کے نیوز،ویب ڈیسک). سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام پنجاب اوپن انٹر ڈویژن باکسنگ چیمپئن شپ 12سے15مئی تک نشتر پارک لاہور جمنیزیم میں منعقد ہو گی. ڈیرہ غازیخان ڈویژن کی ٹیم کے چناؤ کیلئے ٹرائلز لاہور میں جاری ہیں اور منتخب کھلاڑی چیمپئن شپ میں شرکت کریں گے . پاک آرمی سے ریٹائرڈ باکسنگ کوچ الطاف محمود ڈیرہ ڈویژن کے کھلاڑیوں کی کوچنگ کررہے ہیں . یہ بات ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملک غلام مرتضی نے یہاں بتائی . انہوں نے بتایاکہ باکسنگ مقابلوں میں یوتھ کلاس ، ایلیٹ کلاس بوائز اور ایلیٹ کلاس گرلز حصہ لے رہے ہیں ان مقابلوں سے جہاں باکسنگ کو فروغ ملے گا وہاں کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کے مواقع بھی میسر آئیں گے . انہوں نے بتایاکہ جیتنے والے کھلاڑیوں کو لاکھوں روپے کے انعامات بھی دیئے جائیں گے . 

Post Top Ad

Your Ad Spot