Breaking News

Friday, May 04, 2018

ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ پنجاب کی ہدایت پرجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون


ڈیرہ غازیخان (ڈی جی کے نیوز،ویب ڈیسک ).ایس ایس پی پٹرولنگ ڈیرہ غازیخان ریجن گوہر مشتاق بھٹہ نے کہا ہے کہ پٹرولنگ پولیس نے ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ پنجاب امجد جاوید سلیمی کی ہدایت پرجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے گزشتہ ماہ کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ ، منشیات اور دیگر سامان برآمد کیا .247ملزمان اور 36مجرمان اشتہاری گرفتار کر کے متعلقہ تھانوں کے حوالے کیے . انہوں نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے تین کلاشنکوف ، 24پسٹل ، چار ریوالور ، دو رائفلز ، سات بندوقیں 233گولیاں ، آٹھ کارتوس ، 241لٹر شراب ، 5959گرام چرس ، 110گرام ہیروئن ، الیکٹرک کیبل مالیتی ایک لاکھ دس ہزار روپے اور دیگر اشیاء برآمد کیں اسی طرح تیز رفتاری ، چوری اور دیگر نوعیت کے مقدمات کا بھی تھانوں میں اندراج کرایاگیا . ایس ایس پی نے بتایا کہ ماہ اپریل کے دوران پٹرولنگ فورس کے جوانوں نے شاہراہوں پرگاڑیوں میں فنی خرابی پر 808پریشان حال افراد کی مدد کی 13زخمیوں کو بروقت ہسپتال پہنچایا . پٹرولنگ پولیس نے چھ گمشدہ بچوں کو ان کے لواحقین کے حوالے کیا . انہوں نے بتایاکہ پٹرولنگ پولیس نے گزشتہ ماہ کے دوران 22مستقل اور 138عارضی تجاوزات ختم کرائیں. 

Post Top Ad

Your Ad Spot