ڈیرہ غازیخان (ڈی جی کے نیوز،ویب ڈیسک ).ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو1122ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی نے کہا ہے کہ 4مئی فائر فائٹر ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے۔ سنٹرل اسٹیشن چوک چورہٹہ ڈیرہ غازیخان پر منعقدہ تقریب میں انہو ں نے بتایاکہ ڈویژنل پبلک سکول میں اس حوالے سے آگاہی سیمینارمنعقد کیا گیا جس میں فائر فائٹر ز کی خدمات کو سراہا گیاجو اپنی زندگی خطرے میں ڈال کر لوگوں کی جان اور مال کی حفاظت کرتے ہیں. اس موقع پرریسکیورز نے کثیر منزلہ عمارت میں لگی آگ میں پھنسے لوگوں کو ریسکیو کرنے اور آگ بجھانے کا عملی مظاہر ہ بھی کیا اس کے علاوہ طلباء کو آگ لگنے کی صورت میں حفاظتی اقداما ت اور احتیاطی تدابیربارے آگاہی دی گئی ۔اس کے علاوہ عوام الناس کی آگاہی کے لیے شہر میں ریلی بھی نکالی گئی۔
Friday, May 04, 2018
فائر فائٹر ڈے سنٹرل اسٹیشن چوک چورہٹہ ڈیرہ غازیخان پر منعقدہ تقریب
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
?ً.
