Breaking News

Friday, May 04, 2018

انٹر میڈیٹ سالانہ امتحان 2018میں ڈویژن بھر میں272امتحانی مراکز قائم


ڈیرہ غازی خان (ڈی جی کے نیوز،ویب ڈیسک )چیئر مین ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر محمد شفیق نے کہا ہے کہ بورڈ ہذا کے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ سالانہ امتحان 2018میں ڈویژن بھر سے 92ہزار 500سے زائد طلبہ و طالبات شرکت کریں گے جس میں پارٹ iمیں 47722کے قریب طلبہ و طالبات جبکہ پارٹIIمیں 44786کے قریب طلبہ و طالبات شامل ہیں پارٹIIکے طلبہ و طالبات کے لیے 128جبکہ پارٹIکے طلبہ و طالبات کے لیے 144امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں امتحان کو شفاف بنانے کے لیے سپرنٹنڈنٹ ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت اسپشل سکواڈ تعینات کر دئیے گئے ہیں یہ بات انہوں نے گذشتہ روز تعلیمی بورڈ ہذا کے کمیٹی روم میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں ڈویژن بھر سے تعینات ہونیوالے موبائل سکواڈ انسپکٹرز ، سربراہان ادارہ جات ، چاروں اضلاع کے ڈی ای اوز ، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز کے علاوہ کنٹرولر امتحانات چوہدری مشتاق علی بھی موجود تھے ۔ ڈاکٹر محمد شفیق نے کہا کہ میٹرک کا امتحان انتہائی پرسکون ، شفاف اور اچھے طریقہ سے اختتام پذیر ہوگیا اب ہمارا مقصد انٹر میڈیٹ کے امتحان کو مزید بہتر انداز سے منعقد کرانا ہے جس کے لیے بورڈ ہذا نے تمام امیدواران کو رولنمبر سلپس کی ترسیل مکمل کر نے کے ساتھ ساتھ سپروائزری سٹاف ، امتحان کی نگرانی کے لیے مختلف ٹیمیں اور انسپکٹر ز کو تعینات کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ دوران امتحان وہ خود تمام انسپکٹر صاحبان سے براہ راست رابطہ میں رہیں گے اور انکی رہنمائی بھی کرتے رہیں گے۔ 

Post Top Ad

Your Ad Spot