Breaking News

Friday, May 04, 2018

بارڈر ملٹری پولیس نے بین الصوبائی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام


ڈیرہ غازیخان ( ڈی جی کے نیوز،ویب ڈیسک).بارڈر ملٹری پولیس نے بین الصوبائی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا ۔ تفصیل کے مطابق راکھی گاج چیک پوسٹ پر بارڈر ملٹری پولیس نے دوران چیکنگ مسافر کوچ سے بھاری مقدار میں ایرانی ڈیزل نان کسٹم گاڑیوں کے ٹائرزاور دیگر غیر ملکی اشیاء بر آمد کر کے گاڑی کو تھانہ میں بند کر کے ساجد نامی ڈرائیور کو حراست میں لے لیا بتایا جا تا ہے کہ مذکور ایرانی ڈیزل اور دیگر سامان بلوچستان سے پنجاب سمگل کیا جا رہا تھا بارڈر ملٹری پولیس نے سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا کر کسٹم حکام کو آگاہ کر دیا ۔

Post Top Ad

Your Ad Spot