ڈیرہ غازیخان(ڈی جی کے نیوز،ویب ڈیسک )پاکستان فلور ملزایسوسی ایشن ڈویژنل باڈی کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت سابق چیئرمین فلور ملزایسوسی ایشن و ممبر ایگزیکٹو باڈی سردار حبیب الرحمن لغاری منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس بار ڈویژن بھر کی فلور ملیں رمضان پیکج کے لئے آٹا فراہم نہیں کریں گی ، اپنے خطاب حبیب الرحمن لغاری نے کہا کہ کاروبار عزت کیلئے کیا جاتا ہے انہوں نے کہا کاجہاں بلیک میلنگ اور دیگر منفی ہتھ کنڈوں سے کاروباری طبقہ کو بلا وجہ حراساں و پریشان کیا جائے اس سے بہتر ہے کہ مالکان فلور ملز بند کر کے آرام سے گھر بیٹھ جائیں اور عبادت کریں انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ محکمہ فوڈ کے مقامی افسران کی آشیر باد سے فوڈ ملازمین مختلف ذرائع سے درخواست بازی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں اور مختلف ہیلوں بہانوں سے فلور ملز مالکان کو پریشان کر رہے ہیں تاکہ فلور ملز مالکان درخواست بازی سے خوف میں آکر افسران کے غیر قانونی اقدام پر خاموش رہیں حبیب الرحمن لغاری نے مزید کہا کہ فوڈ افسران کی جانب سے فلو ر مل مالکان کے خلاف منگڑھت اور بے بنیاد درخواست بازی سے متعلق وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت ڈپٹی کمشنر ڈیرہ سیکرٹری فوڈ پنجاب، ڈائریکٹر فوڈ پنجاب ، چیئرمین فلور مل ایسوسی ایشن اسسٹنٹ کمشنر اور ڈی ایف سی ڈیرہ کورمضان پیکج کے تحت آٹا فراہم نہ کرنے کے حوالے سے تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے تاکہ ضلعی افسران رمضان پیکج کے حوالے سے قبل از وقت متبادل انتظام کرلیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے سستہ آٹا پیکج کے حوالے سے آج ضلع مظفر گڑھ میں ہنگامی اجلاس ہو گا جس میں ڈویژن بھر کے فلورملز مالکان شرکت کریں گے اجلاس کے دوران مزید کئی اہم فیصلے متوقع ہیں۔اجلاس میں ناصر خان مستوئی، شہبازعلی خان نصوحہ ، شیخ مشتاق احمد ، محمد قاسم خان قیصرانی ،حسن فاروق خان غلزئی، سردار خلیل احمد خان علیانی، عطاالرحمن خان لغاری، معین اعظم خان کھوسہ، ملک غلام مصطفی خان کھنڈوا، ملک نذر حسین کھنڈوا کے علاوہ ڈویژن بھرکے مل مالکان نے شرکت کی۔
Friday, May 04, 2018
Home
Unlabelled
پاکستان فلور ملزایسوسی ایشن ڈویژنل باڈی کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت
پاکستان فلور ملزایسوسی ایشن ڈویژنل باڈی کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت
Share This
About DGK NEWS (City-64)
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
?ً.
