Breaking News

Friday, May 04, 2018

گورنمنٹ سٹی ہائی سکو ل ڈیرہ غازی خان نے خادم اعلیٰ پنجاب سپورٹس فیسٹیول ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا


ڈیرہ غازی خان(ڈی جی کے نیوز،ویب ڈیسک ) گورنمنٹ سٹی ہائی سکو ل ڈیرہ غازی خان کی ہاکی ٹیم نے خادم اعلیٰ پنجاب سپورٹس فیسٹیول ہاکی ٹورنامنٹ میں گورنمنٹ ہائی سکول ضلع لیہ کی ٹیم کو دو گول سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔انٹر ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ فرینڈز ہاکی گراؤنڈ پر منعقد کرایا گیا۔ ٹورنامنٹ میں ڈویژن ڈیرہ غازی خان اضلاع کے گورنمنٹ ہائی سکولز کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ خادم اعلیٰ پنجاب سپورٹس فیسٹیول ہاکی ٹورنامنٹ کے فرینڈز ہاکی گراؤنڈ پر جملہ اضلاع کی ٹیموں نے خوبصورت میچز کھیلے۔ فائنل میچ گورنمنٹ سٹی ہائی سکول ڈیرہ غازی خان اور گورنمنٹ ہائی سکول ضلع لیہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ دونوں ٹیموں نے یکے بعد دیگرے ایک دوسرے کے پول پر گول کرنے کے لئے خوبصورت کھیل پیش کیا۔ سٹی ہائی سکول کے زوہیب اقبال نے جاندار کھیل پیش کرتے ہوئے دو گول سے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرا دیا۔ میچ ریفری کے فرائض ندیم الحسن کوکب، شیخ ہارون رشید نے سرانجام دئیے۔ میچ کو دیکھنے کے لئے پرنسپل گورنمنٹ اے پی ایس شہداء پشاور ہائی سکول نمبر2 اختر حسین کھوسہ، ٹورنامنٹ آفیشلز چوہدری محمد اسلم پرنسپل گورنمنٹ سٹی سکول سید محمد اقبال شاہ، محمد امجد، سلیم اختر عثمانی سمیت فائنل میچ دیکھنے کے لئے شائقین ہاکی کی کثیر تعدا دموجود تھی 

Post Top Ad

Your Ad Spot