Breaking News

Sunday, May 06, 2018

وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے ڈپٹی میئر کو فوری طور پر لاہور بلالیا


ڈیرہ غازی خان : پاکستان مسلم لیگ کے سینئر رہنماء اور ڈپٹی میئر میونسپل کارپوریشن شیخ اسرار احمد کو وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے فوری طور پر لاہور بلالیا ہے آنے والے جنرل الیکشن کے سلسلے میں پی پی 289کے لئے صلح مشورہ کے لئے میئر میونسپل کارپوریشن شاہد حمید خان چانڈیہ اور ڈپٹی میئر شیخ اسرار احمد کو فوری طور پر لاہور طلب کر لیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کو قوی امکان ہے کہ پی پی 289کے لئے مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت شیخ اسرار احمد پر اعتماد کا اظہار کر رہی ہے اور آج میاں شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف سے خصوصی ملاقات کر یں گے روانگی سے قبل شیخ اسرار احمد نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ ایم پی اے سید عبد العلیم شاہ شہر میں غلط افواہ پھیلا رہے ہیں کہ پی پی 289کا ٹکٹ ان کو مل گیا ہے جو سراسر جھوٹ کا پلندہ ہے آنے والے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ ہمیں ہی ملے گا ۔

Post Top Ad

Your Ad Spot