ڈیرہ غازیخان: 70 سال سے ملک کو لوٹنے والوں کا دور اب ختم ہو گیا ہے، تحریک لبیک یارسول اقتدار میں آکر اللہ کی زمین پر اسلامی شریعت کا نظام نافذ کرے گی، تحریک لبیک یا رسول اللہ ڈیرہ غازیخان سے NA اورPP کے حلقوں میں اپنے مضبوط امیدوار کھڑے کرے گی آئندہ حکومت تحریک لبیک یارسول اللہ کی ہوئی تو ملک میں امن وامان ، کرپشن ، غربت ، مہنگائی ، بے روزگاری کا خاتمہ ہو گا۔ چوروں لٹیروں کا احتساب ہو گا اور محمد عربی کا دین رائج ہو گا یہ بات تحریک لبیک یارسول کے ممبر سپریم کونسل علامہ خبیب احمد نقشبندی نے یو سی نمبر1شہزادہ سلطان ٹاؤن میں دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پرسرپرست اعلی اتحاد اہلسنت ڈیرہ غازیخان حضرت بابا نسیم اللہ جان سیفی نے آفس کا افتتاح کیااس تقریب میں حافظ احمد محمود نے کہا کہ پاکستان کی ترقی صرف ختم نبوت پر پہرہ لگانے والے ہی کر سکتے ہیں اسی لئے تحریک لبیک یارسول اللہ میدان میں اتری ہے ہمیں کسی قوت کی حمایت حمایت کی ضرورت نہیں۔ ہماری طاقت صرف عوام ہے۔ تحریک لبیک آئندہ الیکشن میں پورے ملک سے امیدوار کھڑے کرے گی۔ تحریک لبیک یارسول اللہ کے پیغام کو عام کریں گے اور انتخابات کی تیاری کریں۔ تحریک لبیک حضور اکرم کی سیاست اور خلفائے راشدین کی سیاست کی روشنی میں وطن عزیز میں اصلاحات لائے گی اس تقریب میں مفتی مختیار باروی ، محمد صالح باروی ، محمد شاکر رحیم باروی، شاہ زیب قادری ،سید احمد شاہ ،قاری شاہد غلزئی، نور محمد جمالی، ناظم اشفاق سرکانی ، علامہ زبیر قادری اور دیگر علماء کرام محمد امین چغتائی نے بھی شرکت کی اور خطاب کیا یاد رہے اس کی پروگرام کی صدارت حضرت پیر طریقت رہبر شریعت بابا نسیم اللہ جان سیفی اور سید احمد شاہ نے کی۔
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
?ً.
