ڈیرہ غازی خان (حافظ نعمان حفیظ ،بیوروچیف، پاکستان اپڈیٹس) لیہ میں دس مئی کو پیپلز پارٹی کا پاور شو ہو گا پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء با با طاہر شاہ کی قیادت میں پارٹی کارکنوں کا قافلہ لیہ جلسہ میں شرکت کرے گا کراچی میں پیپلز پارٹی کی بڑھتی مقبولیت سے خوفزدہ ہو کر ایم کیو ایم چیخ و پکار کر رہی ہے جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ پیپلز پارٹی ہی بنائے گی ا ن خیالات کا اظہار اربن یو نین کونسل نمبر 15گدائی پیپلز پارٹی کے سینئر نائب صدر سونہارا خان صدر اعجاز احمد سانگھی نے غلام عباس کھو کھر کے ہمراہ پارٹی آفس میں پریس کانفرنس کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا 2018کے الیکشن میں پیپلز پارٹی بھر پور طریقہ سے حصہ لے گی اور حیران کن کامیابی حاصل کرے گی عوامی رابطہ مہم کے سلسلہ میں دس مئی کو لیہ میں منعقد ہو نے والے جلسہ میں پیپلز پارٹی ڈیرہ غازی خان کے کارکن بھی شرکت کریں گے اور اپنے قائد بلاول بھٹو زرداری کا شاندار استقبال کریں گے ۔
Sunday, May 06, 2018
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
?ً.
