غازیخان : جنرل سیکرٹری انجمن تاجران جنوبی پنجاب زین العابدین موتی والے کے انتقال پر ڈیرہ غازی خان کی تاجر تنظیموں کے تعزیتی اجلاس منعقد ہو ئے خواجہ شفیق گروپ کے مرکزی انجمن تاجران پنجاب کے سینئر وائس چیئر مین شیخ معراج الدین قریشی ، سپریم کونسل ڈیرہ غازی خان کے اراکین سردار ذوالفقار علی خان نصوحہ ،سردار جان عالم خان لغاری ،حاجی جاوید اسحاق مستوئی، حاجی رانا نذیر احمد،شیخ محمد علی اور کنونیئر طارق اسماعیل نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ سبزی منڈی کے صدر حاجی محمد دین چوہدری ،جنرل سیکرٹری سجاد کریم رند ،صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی محمد صدیق آرائیں ،جنرل سیکرٹری محمد صفدر خان خٹک،سابق صدر حاجی محمد زبیر نظامی ،رانی بازار کے فدا حسین بھٹی، قائد اعظم روڈ کے حاجی رانا نذیر احمد ،نیو کالج روڈ کے سرپرست اعلیٰ و چیئر مین یوسی ابصار احمد لودھی ،فریدی بازار کے فردوس حمید خان ،شیخ ناصر سلطان ،ہسپتال روڈ کے عبد الصمد قریشی ،ٹیوب ویل مارکیٹ کے صدر چوہدری خالد ریاض ،اردو بازار کے صدر ایوب خان لودھی ،گول باغ مارکیٹ کے صدر شیخ محمد بلال ، انجمن آڑھتیان سبزی منڈی کے صدر چوہدری ریاض احمد ،چو ہدری گلفام ،انجمن تاجران یونین مارکیٹ سمینہ چوک مکینکل ورکشاپس مالکان کے صدر رضوان علی ،چیئر مین حاجی محمد حسین ،جنرل سیکرٹری مرزا محمد ایاز ، ٹائر مارکیٹ ایسوسی ایشن مسلم ٹاؤن کے صدر مرزا محمد ایوب ،نائب صدر حاجی کالا خان ،جنرل سیکرٹری حاجی محمد بشیر وریہ اوردیگر اراکین نے شرکت کی تاجر تنظیموں کے اجلا سوں میں جنرل سیکرٹری انجمن تاجران جنوبی پنجاب زین العابدین موتی والے کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیاگیا اجلاس میں مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور ان کی بخشش کیلئے دعائے مغفرت کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جواررحمت میں جگہ دے اور ان کی بخشش فرمائے ان کو جنت الفردوس اعلیٰ مقام عطا فرمائے ان کے لواحقین اور پسماندگان کو صبر جمیل عطافرمائے ڈیرہ غازی خان کی تاجر تنظیموں نے مرحوم کی انجمن تاجران کیلئے خدمات کو خراج تحسین اور خراج عقید ت پیش کیا اورکہا کہ آج ہم ایک مخلص انسان، محنتی اور فعال تاجر رہنماء سے محروم ہوگئے ہیں ان کی تاجر برادری کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں ان کے وفات سے جو تاجروں میں خلا پید ا ہوا ہے اسے کبھی پر نہیں کیا جا سکتا۔
Sunday, May 06, 2018
Home
tradeer association
جنرل سیکرٹری انجمن تاجران جنوبی پنجاب کے انتقال پر تاجر تنظیموں کے تعزیتی اجلاس
جنرل سیکرٹری انجمن تاجران جنوبی پنجاب کے انتقال پر تاجر تنظیموں کے تعزیتی اجلاس
Tags
tradeer association#
Share This
About DGK NEWS (City-64)
tradeer association
Labels:
tradeer association
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
?ً.
