ڈیرہ غازی خان :پہلا ڈاکٹرسعداللہ صفدر انوی ٹیشن فٹبال ٹورنامنٹ شاہین فٹبال منی اسٹیڈیم سٹی پارک میں منعقدکیا جارہا ہے جس میں ضلع بھر کی پندرہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں.ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ شاہین کلب نے سٹی کلب سے صفر کے مقابلے میں تین گول سے جیت لیا.فٹبال کے فروغ کیلئے سٹی پارک ڈیرہ غازیخان شاہین فٹبال منی اسٹیڈیم میں 5 مئی سے ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام فٹبال کے ٹورنامنٹ کا آغاز کیا گیا جس میں ضلع بھر سے فٹبال کے پندرہ معروف کلب حصہ لے رہے ہیں افتتاحی میچ شاہین اور سٹی کلب کے مابین کھیلا گیا.پہلے ہی ہاف میں شاہین کلب نے شاندار کھیل کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے پہلا گول خالد بھٹی جبکہ یکے بعد دیگرے نوراللہ نے دوسرا گول کرکے ٹیم کوواضح برتری دلوادی.دوسرے ہاف میں سٹی کلب نے تابڑتوڑ حملے کیے مگر گول کرنے میں ناکام رہی.میچ کے آخری حصہ میں شاہین کلب نے تیسرا گول میچ کے آخر میں کیا اس طرح یہ میچ صفرکے مقابلے میں تین گول سے اپنے نام کرلیا.میچ کے مہمان خصوصی حاجی رفیق اعوان اورانکے ہمراہ اے ڈی خان مشوری ایڈووکیٹ نے خصوصی شرکت کی دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا مہمانوں سے تعارف کرایا گیا.اس موقع پر مہمان گرامی نے ٹورنامنٹ کے انعقاد پر منتظمین کومبارکباد پیش کی۔
Sunday, May 06, 2018
Home
8 year old
sports-desk
پہلا ڈاکٹرسعداللہ صفدر انوی ٹیشن فٹبال ٹورنامنٹ،افتتاحی میچ شاہین کلب نے جیت لیا
پہلا ڈاکٹرسعداللہ صفدر انوی ٹیشن فٹبال ٹورنامنٹ،افتتاحی میچ شاہین کلب نے جیت لیا
Tags
8 year old#
sports-desk#
Share This
About DGK NEWS (City-64)
sports-desk
Labels:
8 year old,
sports-desk
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
?ً.
