Breaking News

Friday, May 04, 2018

میاں نواز شریف کا ملتان آمد پر شاندار استقبال کیاجائیگا: میئر


ملتان( سپیشل رپورٹر) میئر ملتان چوہدری نوید الحق ارائیں سے مسلم لیگ ن اقلیتی منیارٹی ونگ کے چیئرمین ڈاکٹر ثاقب دل آویز نے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر ثاقب نے کہا کہ 11مئی کو ملتان میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کے جلسہ عام سے خطاب کے موقع پر وہ سینکڑوں کارکنوں کے ہمراہ شرکت کریں گے جس پر میئر ملتان چوہدری نوید الحق ارائیں نے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ میاں نوازشریف کی واحد لیڈر ہیں جنہوں نے ہمیشہ ملک وقوم کی خدمت کی اور اقلیتی برادری کے حقوق کا تحفظ کیا۔ میاں نواز شریف کا ملتان آمد پر شاندار استقبال کیاجائے گا اور ملتان کا تاریخی جلسہ ہوگا جس میں لاکھوں لوگ شرکت کریں گے عوام کھوٹے کھرے کی پہچان کرچکے عام انتخابات میں وہ مسلم لیگ ن کو ہی ووٹ دیں گے اور پیپلز پارٹی ، پی ٹی آئی کی ضمانتیں ضبط ہوجائیں گی۔

Post Top Ad

Your Ad Spot