Breaking News

Friday, May 04, 2018

پنجاب فو ڈاتھارٹی کی لاہورمیں ملاوٹ مافیا کیخلاف کاروائیاں




 پنجاب فو ڈاتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے لاہور میں کاروائی کرتے ہوئے قوانین کی خلاف ورزی پر   پروڈکشن یونٹ کو سربمہر کر دیاگیا ۔جبکہ غیر معیاری خوراک مہیا کرنے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر 8فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر65,000کے جرمانے عائد کئے۔ بھاری مقدار میں ناقص غذاتلف کرتے ہوئے متعدد کو وارننگ نوٹسز جاری کیے ۔تفصیلات کے مطا بق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے لاہور میں کاروائی کرتے ہوئے گھوڑے شاہ روڈ پر واقع  حمزہ ٹریڈرز بوتل ڈسٹری بیوٹرز  کو زائدلمعیاد بوتلوں کی موجودگی، صفائی کے ناقص انتظامات ،رکارڈ کی عدم موجودگی اور پانی کے لیب ٹیسٹ کی عدمدستیابی پر ایجنسی کوسیل کر دیا گیا۔جبکہ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے داتا مارکیٹ گرین ٹائون میں موجود شاہین فوڈ کون اینڈ چاکلیٹ یونٹ غیر معیاری اجزاء کے استعمال ، صفائی کے ناقص انتظامات،زائدلمعیاد اشیاء کی موجودگی اورحشرات کی موجودگی یونٹ کو سیل کیا گیا۔ اس کے علاوہ بھوگیوال روڈ پر کاروائی کے دوران مدینہ آئس فیکٹری کوغیر معیاری برف فروخت کرنے ، ار اوپلانٹ کی عدم موجودگی، زنگ آلودہ بلاکس کا استعمال کرنے ،میڈیکلز اور پانی کے لیب ٹیسٹ کی عدم موجود گی پرفیکٹری کو سیل کر دیا ۔نیززنگ آلود ہ مشنری،بلاکس اورغیر معیاری بوتلیں تلف کر دی گئیں۔

Post Top Ad

Your Ad Spot