ڈیرہ غازی خان (بیورورپورٹ،پاکستان اپڈیٹس) گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول نمبر 13 میں یوم آزادی کے
سلسلے میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت جناب سینئر ٹیچر محمد اعجاز قیصرانی نے کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین سکول کونسل جناب شیخ احسان الحق تھے۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ قرآن پاک کی تلاوت کا شرف معاویہ نے حاصل کیا جبکہ نعت رسول مقبولؐ عبدالرحمن طالبعلم جماعت سوم نے پڑھی اور ملی نغمہ ثناء اللہ، مہرین فاطمہ نے پڑھا۔ تقریب میں بچوں سے تحریک پاکستان اور یوم آزادی کے حوالے سے ماسٹر محمد رفیع نے سوالات پوچھے۔ تقریب کے انعقاد میں ناصر محمد ندیم اور عبدالجبار نائب قاصد نے اہم کردار ادا کیا۔ تقریب کے آخر میں پاکستان کی سلامتی کیلئے دعائے خیر کی گئی۔ دعا جناب ہیڈماسٹر ملک محمد رمضان نے کرائی۔
