Breaking News

Friday, March 29, 2019

سابق وزیراعلی پنجاب سردار دوست محمد خان کھوسہ گڑھی خدابخش لاڑکانہ جائینگے


ڈیرہ غازیخان( بیورو رپورٹ ،پاکستان اپڈیٹس)پیپلز پارٹی نے ٹرین مارچ میں بھرپو ر عوامی قوت کا مظاہرہ کیا۔چار اپریل کو ذوالفقار علی بھٹو شہید کی چالیسویں برسی پر ڈیرہ غازیخان ،راجن پور ،مظفرگڑھ ،لیہ اضلاع سے پارٹی کارکنوں کے بڑے قافلے گڑھی خدابخش بھٹو لاڑکانہ جائینگے ۔پیپلز پارٹی اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرکے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرے گی ۔بلال بھٹو زرداری کا دورہ جنوبی پنجاب سیاسی تبدیلی کا آغاز ہوگا۔ڈیرہ غازیخان کھوسہ ہاؤس سے کارکنوں کا قافلہ تین اپریل کو سابق وزیراعلی وراہنما پیپلز پارٹی سردار دوست محمد خان کھوسہ کی قیادت میں روانہ ہوگا نااہل حکمرانوں کو نکالنے کا وقت آگیا۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر ڈویثرنل نائب صدر سابق ضلعی صدر میر شہریار خان تالپور نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

میر شہریار خان تالپور نے کہا کہ سندھ میں ٹرین مارچ میں بھرپور عوامی شرکت سے غیرجمہوری قوتوں پر لرز ا تاری ہے ۔ جلد جمہوری قوتیں متحد ہوکر اسلام آباد کا گھیراؤ کر یں گی اور نااہل حکمرانوں کو اقتدار کے ایوانوں سے نکال باہر کرینگے۔

Post Top Ad

Your Ad Spot