Breaking News

Friday, March 29, 2019

ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈر اور تکمیل کیلئے پیپرا رولز کی پاسداری کی جارہی ہے،، کمشنر ڈیرہ


ڈیرہ غازیخان ( بیورو رپورٹ ،پاکستان اپڈیٹس). کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن طاہر خورشید نے کہا ہے کہ چاروں اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈر اور تکمیل کیلئے پیپرا رولز کی پاسداری کی جارہی ہے اور اس سلسلے میں ضلعی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں . ایڈیشنل کمشنر فنانس و پلاننگ ؍ جنرل کی سربراہی میں کمیٹی کو ذمہ داری سونپ دی گئی ہے کہ وہ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈر کی اشاعت ، کھولنے ، وصولی اور منصوبوں کی تکمیل کے دیگر مراحل میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے کردارادا کرے . پیپرا رولز کی خلاف ورزی نظر آنے پرڈپٹی کمشنرکو متعلقہ محکموں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں. 

Post Top Ad

Your Ad Spot