ڈیرہ غازیخان ( بیورو رپورٹ ،پاکستان اپڈیٹس)۔ملتان آرٹس کونسل کے زیر اہتمام "جنوبی پنجاب کی آواز" کی تلاش کا کارواں ڈیرہ غازی خان پہنچ گیا۔ ڈیرہ غازی خان آرٹس کونسل میں ابتدائی آڈیشنز کا دوسرا مرحلہ منعقد ہوا جس میں ڈویژن بھر سے 32 فنکاروں نے گائیکی کا مظاہرہ کیااورسر، ردھم ، خوداعتمادی ، ادائیگی ، تلفظ سمیت دیگر حوالوں سے جانچتے ہوئے پہلی دس بہترین آوازوں کو منتخب کیاگیا۔ منصفین استاد صغیر احمد، عارف خان بابر اور امبر آفتاب کے فیصلے کے مطابق محمد نبیل، محمد اویس، زبیر احمد، وقار علی، علی حیدر عباس، غلام مصطفی کھنڈ، مرید حسین، روش رباب اور زاہد مستوئی نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیاہے۔ ڈائریکٹر ملتان آرٹس کونسل سجاد جہانیہ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کی جنوبی پنجاب کے تین ڈویژنوں ڈیرہ غازیخان ، ملتان اور بہاولپور سے منتخب شدہ دس دس آوازوں کے درمیان سیمی فائنل 6 اپریل کو ملتان آرٹس کونسل میں منعقد ہوگا جن میں سے دس آوازوں کو فائنل کے لئے منتخب کیا جائے گااور فائنل 12 اپریل کو ملتان آرٹس کونسل میں منعقد ہو گا۔ مقابلہ جیتنے پر پہلا انعام ایک لاکھ روپے کے ساتھ فائنل تک پہنچنے والے تمام دس شرکا کے لئے انعامات رکھے گئے ہیں .
Friday, March 29, 2019
Home
Art counsel DGK
Entertainment Desk
"جنوبی پنجاب کی آواز" کی تلاش کا کارواں ڈیرہ غازی خان پہنچ گیا
"جنوبی پنجاب کی آواز" کی تلاش کا کارواں ڈیرہ غازی خان پہنچ گیا
Tags
Art counsel DGK#
Entertainment Desk#
Share This
About DGK NEWS (City-64)
Entertainment Desk
Labels:
Art counsel DGK,
Entertainment Desk
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
?ً.
