Breaking News

Friday, March 29, 2019

ترقیاتی منصوبے کے ٹینڈر اور تکمیل میں کسی بھی کمشنر کا براہ راست کوئی کردار نہیں ہوتا


ڈیرہ غازیخان ( بیورو رپورٹ ،پاکستان اپڈیٹس)۔کمشنر آفس ڈیرہ غازیخان نے اخبار جہان پاکستان ملتان میں شائع حقائق کے برخلاف خبر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ میں کسی بھی ترقیاتی منصوبے کے ٹینڈر اور تکمیل میں کسی بھی کمشنر کا براہ راست کوئی کردار نہیں ہوتا۔ محکمے خود مختار ہوتے ہیں۔بغیر ثبوت کے کسی بھی سرکاری محکمے اور افسران کے خلاف خبر شائع کرکے ان کی شہرت کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے اگر کسی بھی سرکاری افسر کے خلاف ثبوت ہیں تو متعلقہ سیکرٹری اور محکموں کو پیش کئے جائیں۔ترجمان کمشنر آفس نے کہا کہ پہلے ہی تمام ایس ایز اور دیگر افسران کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ وہ پیپرا رولز کی مکمل پاسداری کریں۔اگر کہیں بھی کوئی خلاف ورزی سامنے آتی ہے تو فوری کارروائی کی جاتی ہے۔صحافتی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کے فوکل پرسن سے بات کرکے حقائق جانے جائیں۔ ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں پیپرا سمیت قانون کی خلاف ورزی پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی.

Post Top Ad

Your Ad Spot