Breaking News

Friday, March 29, 2019

ڈیرہ غازیخان: کوریج سے روکنے پر صحافیوں کا کمشنر آفس کے باہر احتجاج جاری۔




ڈیرہ غازیخان کے صحافی بھی ٹیچنگ ہسپتال بد انتظامی کے خلاف میدان میں آگئے۔ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے ہر مظلوم کے کوریج سے روکنے پر صحافیوں کا کمشنر آفس کے باہر احتجاج جاری۔
تفصیلات کے مطابق ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان میں موجود ڈاکٹرز اور سیکورٹی گارڈز بدمعاشی کرتے ہیں مریضوں کا علاج نہیں ہوتا اور مریضوں کیساتھ آئے ہوئے لواحقین کو گارڈز دھکے دیکر باہر نکال دیتے ہیں جسکے باعث وہ پرائیوٹ علاج کرانے کو ترجیع دیتے ہیں۔ گذشتہ روز ڈاکٹروں نے ٹراما سنٹر ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران سے بدتمیزی کی اور ہسپتال سے نکال دیا جنہیں منتشر کرنے کے لئے نفری منگوائی گئی اس موقع پر جب انکی کوریج کے لئے مقامی میڈیا پہنچا تو ڈاکٹروں نے میڈیا کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گارڈز نے کیمرے چھین لئے۔

Post Top Ad

Your Ad Spot