Breaking News

Wednesday, April 03, 2019

وزیرخزانہ ہر تین ماہ بعد منی بجٹ پیش کرنے کے عادی ہوگئے ہیں،،آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن


ڈیرہ غازیخان(بیورورپورٹ، پاکستان اپڈیٹس)حکومت کی ناقص منفی پالیسیوں کی وجہ سے عوام کا جینا اجیرن دوبھر ہوگیا۔مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکلوادیں ۔ضرورت زندگی کی جملہ اشیاء غریب عوام کی دسترس سے باہر ہوگئیں۔وزیرخزانہ ہر تین ماہ بعد منی بجٹ پیش کرنے کے عادی ہوگئے ہیں ۔وزیرخزانہ نااہل ان سے بہتر تو آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن کے ماہرین بہترین بجٹ بناکر دے سکتے ہیں کیونکہ وہ ہر ماہ بجٹ بناتے ہیں اور ہر ماہ ہی حکومت مہنگائی میں اضافہ کردیتی ہے جس کی وجہ سے غریب سرکاری ملازمین عوام سخت کرب میں مبتلا ہیں ۔حکمران مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکے ۔ان خیالات کا اظہار آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن کے ڈویثرنل صدر عالیجاہ سرفراز اللہ والانے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔سرفراز اللہ والانے کہاکہ عوام خصوصاً سرکاری ملازمین قلیل تنخواہوں میں گزارہ اور مہنگائی کا مقابلہ نہیں کرسکتے آٹا،گھی ،چینی ،دالیں ،صابن ،سرف،ادویات ،پھل ،گوشت بچوں کی پڑھائی معمولی تنخواہ میں اخراجات پورے نہیں کرسکتے ۔حکومت ہر ماہ پٹرول بم گرادیتی ہے جس کی وجہ سے گھرکا بجٹ شدید متاثر ہوتاہے ۔حکومت کرپشن کے خاتمہ میں مخلص نہیں مہنگائی اسی رفتار سے بڑھتی رہی تو کرپشن بھی عروج پر ہوگی ۔حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ۔

Post Top Ad

Your Ad Spot