Breaking News

Wednesday, April 03, 2019

گندم کی خرید و فروخت کاشفاف نظام، کاشتکاروں کی لسٹیں سنٹرز پر آویزاں


ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ، پاکستان اپڈیٹس).ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈیرہ غازیخان میاں غلام رسول نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع میں گندم کی خرید و فروخت کاشفاف نظام وضع کیاجائے گا جس کیلئے متعلقہ مواضعات کے کاشتکاروں کی لسٹیں سنٹرز پر آویزاں کی جا رہی ہیں.جائز اعتراضات نمٹائے جائیں گے . انہوں نے یہ بات گندم خریداری مہم کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی . اجلاس میں ڈی ایف سی علی عمران کے علاوہ سنٹرکوآرڈینیٹرز اور دیگر افسران شریک تھے . ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ضلع میں 9خریداری مراکز قائم کیے گئے ہیں جہاں کاشتکاروں کو سایہ ، پانیِ کرسیاں اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی . 

Post Top Ad

Your Ad Spot