میسی نے کوپا امریکا کپ کو ’’کرپٹ ‘‘کہا تھا، جنوبی امریکا فٹبال کنفیڈریشن نے ان پر 50 ہزار ڈالر کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے، میسی کو چلی سے میچ کے دوران مقابلے میں باہر بھیج دیا گیا تھا، جس کے بعد انھوں نے الزام عائد کیاکہ کپ برازیل کے لیے فکسڈ کیا گیا ہے۔
میسی نے کہا وہ فیصلے کے خلاف ایک ہفتے میں اپیل کرسکتے ہیں، پابندی کے باعث میسی ارجنٹائن کے چلی، میکسیکو اور جرمنی سے ستمبر اور اکتوبر کے درمیان شیڈول میچز میں شرکت نہیں کرپائیں گے۔
