ڈیرہ غازیخان(آر ٹی آئی لایؤ، بیورورپورٹ): کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن مدثر ریاض ملک نے کہا ہے کہ جناح فیملی پارک، سٹی پارک اور ملتان بائی پاس روڈ پر موجود وسیع و عریض پاکستان چوک کی تزئین و آرائش کی جارہی ہے. پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی لاہو رکی ٹیم کو ٹاسک دیاگیاہے.مانکہ کینال کی صفائی کے ساتھ سایہ دار، خوبصورت اور ماحول دوست پودے لگائے جا رہے ہیں. انہو ں نے یہ بات ڈی جی پی ایچ اے لاہور غلام فرید کے ہمراہ شہر اور ترقیاتی منصوبوں کے معائنہ کے دوران کہی. انہوں نے کہاکہ پاکستان چوک پر ایئر فورس کا اے ٹی آر جہاز کی تنصیب کے علاوہ چارو ں صوبوں کے تاریخی مقاما ت کے نمونے نصب کیے جائیں گے. جناح پارک اور سٹی پارک کی بحالی کیلئے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں. انہوں نے غازی خان میرانی کے مقبرے کا بھی دورہ کیا او رخستہ حالی پر مایوسی کا اظہار کیا. انہوں نے کہاکہ غازی خان مقبرے کی تزئین و آرائش کرائی جائے گی جس کیلئے والٹ سٹی لاہور سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے. کمشنر نے کہاکہ مانکہ کینال میں سیوریج کا پانی روکنے کیلئے مرحلہ وار کام کیا جائے گا. کینال کے کنارے پر الگ سیوریج لائن نصب کی جائے گی جس پر 28کروڑ 40لاکھ روپے کاتخمینہ لگایا گیاہے اسی طرح کینال کی خوبصورتی کیلئے الگ پراجیکٹ تیار کیاگیا جس پر چھ کروڑ 95لاکھ 14ہزار روپے کا تخمینہ لگایاگیا ہے. کمشنر نے کہا کہ وہ شہر کے مسائل کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں ان کی پوری کوشش ہے کہ ڈی جی خان کے مسائل ہو سکیں اور آئندہ چند مہینوں میں شہریوں کو فرق واضح نظر آئے گا. ڈی جی پی ایچ اے لاہور غلام فرید نے کہاکہ ان کی ٹیم پارکس، داخلی و خارجی راستوں کو مثالی بنائے گی. اس موقع پر متعلقہ افسران ہمراہ تھے.
Saturday, August 03, 2019
Home
commissionerDGK
Dera ghazi Khan district
پاکستان چوک پر ایئر فورس کا اے ٹی آر جہاز کی تنصیب کی جائے گی
پاکستان چوک پر ایئر فورس کا اے ٹی آر جہاز کی تنصیب کی جائے گی
Tags
commissionerDGK#
Dera ghazi Khan district#
Share This
About DGK NEWS (City-64)
Dera ghazi Khan district
Labels:
commissionerDGK,
Dera ghazi Khan district
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
?ً.

