ڈیرہ غازیخان(آر ٹی آئی لایؤ، بیورورپورٹ): ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان سمیع اللہ فاروق نے کہا کہ ضلع میں ڈینگی بخار سے بچاو کیلئے آگاہی مہم ضروری ہے ہاٹ سپاٹ کی چیکنگ کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں سرکاری دفاتر،رہائش گاہوں اور اردگرد کے ماحول کو صاف کیا جائے پانی کے ذخیرہ کو ڈھانپ کر رکھنے ساتھ جوہڑ اور کاٹھ کباڑ کا صفایا کیا جائے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جنرل بس سٹینڈ اور اڈوں پر صفائی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد حسین مگسی نے بریفنگ میں بتایا کہ ضلع میں ڈینگی لاروا کی سرویلسنس کیلئے چھیانوے ٹیمیں کام کررہی ہیں 1125 لیڈی ہیلتھ ورکرز گھر گھر جاکر آگاہی مہم چلا رہی ہیں ضلع میں ڈینگی لارواکے 60 مشتبہ کیسز کی نشاندہی کی گئی اور آٹھ لاروا رپورٹ ہوئے۔پیر عادل میں ایک ڈینگی کا کیس کنفرم ہوا تھا. اجلاس میں متعلقہ افسران شریک تھے.
Saturday, August 03, 2019
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کا اجلاس
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
?ً.
