ڈیرہ غازیخان (آر ٹی آئی لائیو، بیورورپورٹ)تبدیلی سرکار مہنگائی کے تناسب سے سرکاری ملازمین کی تنخواؤں میں اضافہ کرے ایپکا کے جائز مطالبات منظور کیے جائیں موجودہ حالات میں نچلے درجے کے سرکاری ملازمین کسمپسری کی زندگی گزار رہے ہیں سرکاری ملازمین پر ٹیکس کی بھرمار زیادتی ہے سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی اپیکا کے حق میں آ چکا اپیکا اپنے حقوق کیلئے سڑکوں پر آ کر احتجاج کرے گی ہماری تحریک حکمرانوں کو رخصت کر دے گی۔ان خیالات کااظہار اپیکا کے مرکزی صدر نذر حسین کورائی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا نذر حسین کورائی نے کہا کہ سرکاری ملازمین کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں پہلی دفعہ ایسا ہوا ہے کہ گریڈ 10سے گریڈ 22 تک یکم اگست کو کم تنخواہ ملی افسروں کی تنخواؤں میں اضافہ ہوا چھوٹے ملازمین مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اپیکا اپنے مطالبات منظور کروا کر سرکاری ملازمین کو ریلیف دیا جائے اپیکا اپنے مطالبات منوانے کیلئے سڑکوں پر آ کر احتجاج کرے گی۔
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
?ً.
