ڈیرہ غازیخان(آر ٹی آئی لائیو، بیورورپورٹ):کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن مدثر ریاض ملک نے ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ فاروق کے ہمراہ رات گئے ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا انہوں نے بس حادثہ کے زخمیوں کی عیادت کی اور فراہم طبی سہولیات کا جائزہ لیا کمشنر نے نیوروسرجن اور آرتھوپیڈک سرجن کی عدم موجودگی اور بد انتظامی پر ایم ایس ڈاکٹر شاہد سلیم اور ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر شوکت کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کے احکامات جاری کئے لواحقین کی طرف سے پندرہ سو روپے سی ٹی سکین کی وصولی کی شکایات پر سی ٹی سکین ٹیکنیشن محمد اخلاق کو معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے اور لئے گئے پندرہ سو روپے واپس کرادئے گئے کمشنر نے بس حادثہ کے متاثرین سے ملاقات کی اور کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں آپ کے ساتھ ہیں۔حکومت کی طرف سے زخمیوں کو سرکاری خرچ پر بہترین علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جائیں گی ڈپٹی کمشنر نے بس حادثہ میں جاں بحق ہونے والے سلیم کو پرائیویٹ ایمبولینس کے ذریعے گھر پہنچانے کی بھی ہدایات جاری کیں۔واضح رہے کہ گذشتہ شب تھانہ راکھی گاج کی حدود میں پل مٹھاون سخی سرور کے نزدیک بریک فیل ہونے سے مویشیوں سے بھری بس الٹ گئی جس سے دس افراد زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو کے ذریعے ٹیچنگ ہسپتال کے ٹراما سنٹر میں منتقل کیا گیا.
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
?ً.
