Breaking News

Sunday, August 04, 2019

سپورٹس سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن نوجوان کھلاڑیوں کیلئے تحفہ ہے


ڈیرہ غازیخان( آر ٹی آئی لائیو، بیورورپورٹ): ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی سمیع اللہ فاروق نے سپورٹس سٹیڈیم،ای لائبریری،جم اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا۔ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملک غلام مرتضی،انچارج ای لائبریری شفقت رفیق اور دیگر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سپورٹس سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن نوجوان کھلاڑیوں کیلئے تحفہ ہے سٹیڈیم کی بحالی کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔ڈپٹی کمشنر نے کھلاڑیوں سے بھی مصافحہ کیا اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے سپورٹس کے میدان میں اقدامات کے بارے میں آگاہی دی.ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملک غلام مرتضی نے بتایا کہ سپورٹس سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن پر ساڑھے سات کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہیں ڈپٹی کمشنر نے ای لائبریری کا معائنہ کرتے ہوئے کتب،لیپ ٹاپ،ٹیب اور دیگر جدید سہولیات کا جائزہ لیا۔انچارج ای لائبریری شفقت رفیق نے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنرنے جمنیزیم کی مشینری کا بھی جائزہ لیا.

Post Top Ad

Your Ad Spot