Breaking News

Thursday, March 15, 2018

حضرت سخی سرور ؒ کے عرس کا دورانیہ کم,, دفعہ 144نافذ


ڈیرہ غازیخان (ڈی جی خان نیوز، ویب ڈیسک).حکومت پنجاب نے حضرت سخی سرور ؒ کے عرس کا دورانیہ کم کرنے کے سلسلے میں مظاہرے ، جلسے جلوس اور روڈ بلاک کرنے سمیت دیگر سرگرمیوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144نافذ کر دی ہے . نوٹیفکیشن کیمطابق موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر حضرت سخی سرور ؒ کے عرس کا دورانیہ کم کر کے یکم سے 15مارچ تک کر دیا اور 16مارچ سے 30اپریل تک دربار کی حدود میں عرس کے سلسلے میں عارضی دکانیں ، سٹالز قائم کرنے ، میدانی او رٹرائیبل ایریا کے علاقوں میں پانچ یا زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد کر دی ہے تاہم نماز جنازہ اور پانچ وقت کی نماز اس پابندی سے مستثنی ہوگی . 

Post Top Ad

Your Ad Spot