ڈیرہ غازیخان (ڈی جی خان نیوز، ویب ڈیسک).ڈپٹی کنٹرولر امتحانات ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان شیخ امجد حسین نے کہا ہے کہ نہم سالانہ امتحان 17مارچ سے شروع ہو رہا ہے اس سلسلے میں چاروں اضلاع ڈیرہ غازیخان ، لیہ ، راجن پور اور مظفرگڑھ میں کل 250امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں . جن میں سے 61ڈیرہ غازیخان ، 59لیہ ، 30راجن پور جبکہ 100مراکز مظفرگڑھ میں بنائے گئے ہیں . شیخ امجد حسین نے بتایا کہ امتحانی سنٹرز میں 118طلباء کیلئے ،89طالبات جبکہ 43کمبائنڈ سنٹرز شامل ہیں انہوں نے بتایا کہ تمام ریگولر و پرائیویٹ امیدواروں کو رولنمبر سلپس کی ترسیل مکمل کر لی گئی ہے اور امیدوار بورڈ کی طرف سے جاری شدہ اصل رولنمبر سلپ پر ہی امتحان دینے کے اہل ہوں گے اور وہ امتحانی سنٹر میں رولنمبر سلپ اپنے پاس رکھیں . بغیر رولنمبر سلپ یا فوٹو کاپی پر امتحان دینے کی ہرگز اجازت نہیں ہو گی .ڈپٹی کنٹرولر نے مزید بتایاکہ امیدواروں کی سہولت کیلئے امتحان سے متعلق ڈیٹا ویب سائیٹ www.bisedgkhan.edu.pkپر اپ لوڈ کر دیاگیاہے اور امیدوار800295پر اپنا او روالد کا نام ایس ایم ایس کر کے بھی اپنا امتحانی ڈیٹا معلوم کر سکتے ہیں . انہوں نے بتایا کہ 16مارچ جمعۃ المبارک کو بورڈ کے دفاتر رات آٹھ بجے تک کھلے رہیں گے . امیدواررولنمبر سلپ نہ ملنے کی صورت میں ڈوپلیکیٹ سلپ حاصل کر سکتے ہیں . شیخ امجد حسین نے بتایا کہ نہم سالانہ امتحان 3، اپریل تک جاری رہیں گے . انہوں نے بتایا کہ ہفتہ 17مارچ کو صبح اور شام کے اوقات میں مطالعہ پاکستان کا پیپر ہو گا جبکہ پیر 19مارچ کو صبح اور شام کے اوقات میں انگریزی لازمی کے پرچہ جات ہوں گے . ڈپٹی کنٹرولر امتحانات شیخ امجد حسین نے بتایا کہ امتحان کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں . موبائل انسپکٹرز اور چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور امتحانی عملہ بھی تعینات کر دیاگیاہے .
Thursday, March 15, 2018
نہم سالانہ امتحان 17مارچ سے شروع
Tags
bisedgk#
Dera ghazi khan#
education#
Share This
About DGK NEWS (City-64)
education
Labels:
bisedgk,
Dera ghazi khan,
education
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
?ً.
