ڈیرہ غازیخان (ڈی جی خان نیوز، ویب ڈیسک).ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان محمد ابراہیم جنید نے کہا ہے کہ 17مارچ کو وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کا ڈیرہ غازیخان کیلئے دورہ متوقع ہے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے متعلقہ محکمے مل کر کام کریں . انہوں نے قائم کردہ کمیٹی کے اراکین کو ہدایت کی کہ وہ انتظامات کی خود نگرانی کریں . انہوں نے یہ ہدایات کیمپ آفس میں منعقد ہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں . انہوں نے کہاکہ تقریبا ایک بجے دن وزیر اعلی پنجاب چوٹی زیریں پہنچیں گے جہاں جلسہ عام سے خطاب کریں گے . پنڈال کی تیاری اور دیگر انتظامات جلد مکمل کیے جائیں . اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز غلام یاسین ، میاں محمد اقبال مظہر مہار ، مہر عزیز الرحمن سمرا ، پولیٹیکل اسسٹنٹ جمیل احمد ، اسسٹنٹ کمشنرز شاہد عباس کاٹھیہ ، عبدالجبار ، اشفاق حسین سیال ، چیف ایگزیکٹو آفیسرز ڈاکٹر خلیل احمد ، ثناء اللہ سرانی سمیت دیگر متعلقہ افسران موجود تھے .
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
?ً.
