ڈیرہ غازیخان (ڈی جی کے نیوز،29مارچ2018).ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال میں سات نئے شعبوں کے قیام کا توسیعی منصوبہ ساڑھے چار ارب روپے کی لاگت سے 15مئی تک مکمل کر لیا جائے گا یہ بات ایگزیکٹو انجینئر محکمہ بلڈنگز محمد ہمایوں مسرور نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی انہوں کہا کہ ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال کے نئے شعبوں میں کارڈیالوجی ، برن یونٹ ،نیوروسرجری ، ڈرماٹالوجی ، کینسر ، اور مرد و خواتین کے لیے الگ الگ ڈائیلسز وارڈ شامل ہیں اور مذکورہ تمام شعبے سنٹرلی ایئر کنڈیشنڈ ہونگے جس کی تنصیب کا کام جاری ہے جبکہ مذکورہ شعبوں میں مریضوں کے علاج معالجہ کی جدید سہولتوں کی فراہمی کے لیے فرانس ، ملاشیااور اٹلی سے مشینری منگوا کر نصب کر دی گئی ہے ایگزیکٹو انجینئر ہمایوں مسرور نے کہا کہ مذکورہ توسیعی منصوبہ 370بیڈز پر مشتمل ہے اور انشاء اللہ 15مئی کے بعد توقع ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اس منصوبہ کا افتتاح کریں گے انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال کی پرانی عمارت کو گرا دیا گیا ہے اور اب وہاں ازسر نو چار منزلہ نئی عمارت تعمیر کی جائے گی جس میں 173بیڈز پر مشتمل نیا گائینی وارڈ اور OPDوارڈز تعمیر کیئے جائینگے انہوں نے کہا کہ مذکورہ منصوبوں کی تکمیل سے عوام کو جدید ترین طبی سہولیات میسر ہوں گی ۔
Thursday, March 29, 2018
Home
Dera ghazi khan
ٹیچنگ ہسپتال میں سات نئے شعبوں کے قیام کا توسیعی منصوبہ 15مئی تک مکمل کر لیا جائے گا
ٹیچنگ ہسپتال میں سات نئے شعبوں کے قیام کا توسیعی منصوبہ 15مئی تک مکمل کر لیا جائے گا
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
?ً.
