Breaking News

Monday, March 12, 2018

جیکولین پول ڈانس کے بعد مارشل آرٹس کرتب دکھائیں گی


بولی وڈ کی آنے والی ایکشن سسپنس فلم ’ریس تھری‘ کی ریلیز میں اگرچہ ابھی کافی وقت ہے، تاہم شائقین کو ابھی سے ہی اس فلم کا بے حد انتظار ہے۔
’ریس تھری‘ میں سلمان خان کے ساتھ دوسری بار جیکولین فرنانڈس ایکشن میں نظر آئیں گی۔
اس بار جیکولین فرنانڈس صرف ایک رومانٹک سی نازک لڑکی کے بجائے ایسی لڑکی کی روپ میں نظر آئیں گی، جو فلم میں اپنے حریفوں کو مارشل آرٹس سے مزے چکھاتی ہیں۔
اور اسی لیے فلم کی شوٹنگ سے قبل ہی جیکولین فرنانڈس نے مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) کی تربیت لینا شروع کردی ہے۔
یعنی جیکولین فرنانڈس فلم ’اے جنٹل مین‘ میں پول ڈانس کے کرتب دکھانے کے بعد ’ریس تھری‘ میں مارشل آرٹس کے کرتب دکھائیں گی۔
اداکارہ کی جانب سے مارشل آرٹس کی تربیت لیے جانے کے حوالے سے ان کے ٹرینر کلدیپ ساشی کا کہنا ہے کہ جیکولین فرنانڈس کو مارشل آرٹس سیکھنے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق کلدیپ ساشی نے اداکارہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جیکولین فرنانڈس کا جسم بلکل ایتھلیٹ کی طرح ہے، اس لیے انہیں مارشل آرٹس کے کرتب سیکھنے میں پریشانی نہیں ہوگی۔
کلدیپ ساشی کے مطابق جیکولین فرنانڈس مارشل آرٹس کی مکمل تربیت لینے کے بجائے صرف ’ککنگ اور پنچنگ‘ کی تربیت لے رہی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ فلم میں اداکارہ کے شامل کیے گئے مناظر کے مطابق انہیں مارشل آرٹس آنا لازمی ہے، اس لیے وہ اس کی تربیت لے رہی ہیں، جس کے لیے انہوں نے ڈائٹ شروع کرکے زیادہ کیلوریز کی حامل غذائیں لینا شروع کردیں۔
خیال رہے کہ ریس تھری کی شوٹنگ کا آغاز رواں ماہ مارچ کے آخر میں ابوظہبی سے ہوگا۔

Post Top Ad

Your Ad Spot