Breaking News

Monday, March 12, 2018

صادق سنجرانی سینیٹ کے چیئرمین منتخب


اسلام آباد: اپوزیشن اتحاد کے امیدوار صادق سنجرانی سینیٹ کے نئے چیئرین منتخب ہوگئے۔
سینیٹ چیئرمین کے انتخاب کے لیے 103 اراکین سینیٹ نے حق رائے دہی کا استعمال کیا، جس میں تمام کو درست قرار دیا گیا اور کوئی ووٹ مسترد نہیں ہوا۔
پریزائیڈنگ افسر یعقوب ناصر کے مطابق محمد صادق سنجرانی نے انتخاب میں 57 ووٹ حاصل کیے، جبکہ حکومتی اتحاد کے امیدوار راجہ ظفر الحق 46 ووٹ حاصل کر پائے۔
یعقوب ناصر نے صادق سنجرانی سے عہدے کا حلف لیا اور انہیں چیئرمین سینیٹ کا گاؤن پہنایا گیا۔
قبل ازیں سینیٹ اجلاس میں پریزائیڈنگ افسر یعقوب ناصر نے نومنتخب ارکان سے حلف لیا، جس کے بعد سینیٹ کی تمام قائمہ اور خصوصی کمیٹیوں کو تحلیل کردیا گیا، جبکہ نومنتخب سینیٹرز نے سینیٹ کی دستاویزات پر دستخط بھی کیے۔
ووٹنگ کے عمل سے قبل سینیٹ اجلاس میں پریزائیڈنگ آفیسر یعقوب ناصر نے ووٹنگ کے عمل کے ضابطے کے بارے میں آگاہ کیا۔
تحلیل ہونے والی کمیٹیوں میں سینیٹ کی 4 سیکریٹریٹ کمیٹیاں، سینیٹ کی 30 قائمہ کمیٹیاں اور ایوان بالا کی 4 فنکشنل کمیٹیاں شامل ہیں۔
اس کے علاوہ سینیٹ کی ڈومیسٹک، 3 سلیکٹ، انسانی حقوق کی کمیٹی اور 4 دیگر کمیٹیاں بھی تحلیل ہو گئیں جبکہ پبلک اکاونٹس کمیٹی، نیب لاء اور پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹیاں بھی غیر فعال ہوگئی ہیں۔
واضح رہے کہ ہر 3 سال بعد سینیٹ کے 104 ارکان میں سے نصف 52 ریٹائرڈ ہو جاتے، جن کا قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ذریعے انتخاب کیا جاتا ہے۔۔

Post Top Ad

Your Ad Spot