Breaking News

Thursday, March 29, 2018

نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ ... تربیتی پروگرام


ڈیرہ غازیخان (ڈی جی کے نیوز،29مارچ2018) اساتذہ کرام ملک کی تعمیر اور طلباء کی اخلاقی تربیت میں اپنا کردار ادا کرے اور 100فیصد داخلہ مہم کو کامیاب بنائیںِ ، تاکہ کوئی بھی بچہ سکول سے باہر نہ ہو ، ثناء اللہ سہرانی، چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی گورنمنٹ قائد اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ ڈیرہ غازیخان (زنانہ )میں نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ کی تربیتی پروگرام 29مارچ کو اختتام کو پہنچا ضلع ڈیرہ غازیخان میں 150مرد و خواتین اساتذہ سنٹر ہذا میں تربیت حاصل کر رہے تھے جن میں SSEکے 65اور SESEسائنس کے 30اور SESE/ESEآرٹس کے 55مرد و خواتین اساتذہ تربیت حاصل کر رہے تھے ۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نجمہ ارشد ایم پی اے نے نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کرام ملک کی تعمیر و ترقی میں اور طلباء کی کردارسازی میں اپنا موثر کردار ادا کریں اور ایک بہتر معاشرہ اور مضبوط و توانا پاکستان بنانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔CEOایجوکیشن ثناء اللہ سہرانی نے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ سے کہا کہ وہ اپنے سکولوں میں جا کر تعلیمی عمل کو موثر انداز میں سر انجام دیں سکول سے باہر تمام بچوں کو سکول کے اندر لانے کی کوشش کریں ۔ سیکرٹری تعلیم اللہ بخش ملک کے تعلیمی ویژن ’’ بڑھو پنجاب ، پڑھو پنجاب‘‘ اور سو فیصد داخلہ مہم کو کامیاب کریں۔اساتذہ کرام نہ صرف اپنے بچوں کی تربیت کریں بلکہ اپنے اندر مسلسل صلاحیتوں کے اضافہ کی کوششوں میں مصروف عمل رہیں۔تقریب سے مہر سراج احمد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ( ایلیمنٹری)نے بھی خطاب کیا اور نئے بھرتی ہونیوالے اساتذہ کو فیلڈ میں پیش آنیوالے مسائل اور اپنی صلاحیتوں کو تعلیم کے لیے مکمل طور پر وقف کرنے کی ہدایت کی ۔ پرنسپل قائد اکیڈمی فار ایجوکیشن ڈویلپمنٹ میڈم ریحانہ نرگس نے تقریب میں آنیوالے مہمان خصوصی ایم پی اے نجمہ ارشد صاحبہ ، سی ای او ثناء اللہ سہرانی ،چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی اور تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا تقریب سے ماسٹر ٹرینر محمد آصف چشتی اور انجم حسین نے بھی خطاب کیا تقریب کے اختتام پر اساتذہ میں انعامات اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے ۔ بیسٹ ٹرینی کا ایوارڈ اُم رُباب اور محمد ریاض اور حسنین احمد نے حاصل کیا زیر تربیت اساتذہ میں تربیتی ورکشاپ کی کامیاب تکمیل پر سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے گئے ۔ 

Post Top Ad

Your Ad Spot