Breaking News

Thursday, March 29, 2018

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایک روزہ دور پر ڈیرہ غازی خان آئینگے


ڈیرہ غازی خان(ڈی جی کے نیوز،29مارچ2018) .وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کل 31 مارچ کو ایک روزہ دور پر ڈیرہ غازی خان آئینگے.وزیراعظم اربوں روپے کی لاگت کے مختلف منصوبوں کا سنگ بیناد رکھیں گے ۔ موجودہ دور حکومت میں وازارت مواصلات جنوبی پنجاب خصوصا ضلع ڈیرہ غازی خان میں ایک سو اکتیس ارب روپے کے منصوبوں پر کام کررہی ہے،یہ بات وفاقی وزیر مواصلات و سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی اس موقع پر مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ پنجاب کے سینئر نائب صدر اسامہ عبد الکریم ،میئر شاہد حمید خان چانڈیہ اور دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اپنے دورہ کے دوران ڈی جی خان نادرن بائی پاس کے علاوہ راکھی گاج کے مقام پر بننے والے سٹیل پل سمیت راکھی گاج تا بواٹہ تک سڑک کے توسیع منصوبوں کا سنگ بیناد رکھیں گے جبکہ ڈی آئی خان تا کشمور تک انڈس ہائی کو چاررویہ کرنے اور غازی گھاٹ پر نئے پل کی تعمیر اور مانکہ کینال کے دونو ں اطراف نئی سڑکوں کی تعمیر کے منصوبوں کا اعلان کرینگے. ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے بتایا انڈس ہائی وئے کے توسیعی منصوبے پر ایک سو ارب روپے لاگت آئے گی اور اس منصوبے پر آئندہ سال کاکام کا آغازکردیاجائیگا انہوں نے کہاکہ اسطرح غازی گھاٹ پر بننے والے نئے پل کے منصوبے پر دوارب سے زائد لاگت آئے گی اور راکھی گاج پر بننے والا سٹیل پل جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے بنایا جارہاھے اس منصوبے پر مجموعی طور پر بارہ ارب روپے کی خطیررقم خرچ کی جارہی ھے انہوں نے کہاکہ اس منصوبے کی تکمیل سے ناصرف ڈی جی خان بلکہ بلوچستان کے عوام کو بھی فائدہ ہوگا.انہوں نے اور پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے جنوبی پنجاب کے عوام کا احساس محرومی ختم کرنے اور انہیں تیزترین سفری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلیے خصوصی توجہ مرکوز کررکھی ہے ،اور انشاء اللہ بہت جلد جنوبی پنجاب کے دور دراز علاقوں میں پسماندگی کا خاتمہ کر کے اسے ترقی کی شاہراہ پر گامزن کر دیا جائیگا ۔

Post Top Ad

Your Ad Spot