Breaking News

Thursday, March 29, 2018

ضلع پولیس کی انسدادی کاروائیاں


ڈیرہ غازیخان(ڈی جی کے نیوز،29مارچ2018 ) ضلع پولیس کی انسدادی کاروائیاں ، اسلحہ برآمد ، جوے کے اڈوں پر ریڈ اور بد کاری کے اطلاع پر کاروائی کرکے ملزمان گرفتار کر لیے ترجمان پولیس کے مطابق دراہمہ پولیس نے لطیف ، نعمان ، عبد الحمید سمیت 33 جواریوں کو مختلف جوے کے اڈوں پر ریڈ کے دوران گرفتار کیا اور داؤ پر لگی رقم 2 لاکھ 39 ہزار 900 برآمد کیے اسی طرح سخی سرور پولیس نے قیصر ، ادریس سمیت 14 جواروں کو الگ الگ جوئے کے اڈوں سے گرفتار کیا جن کے قبضہ سے 40 ہزار روپے سے زائد رقم بھی برآمد ہوئی ، جھوک اترا پولیس ، تھانہ شاہ صدر پولیس نے زیر حراست ملزمان عمران اور محمد یامین سے پسٹل 30 بور اور کلاشکوف برآمد کی جبکہ کو ٹ مبارک پولیس نے دوران گشت محمد ایوب سے کلاشکوف ، دلشاد سے پسٹل 30 بور ، گدائی پولیس نے طارق سے پسٹل30 بور ، ناجائز اسلحہ برآمد کیا ، تھانہ بی ڈویژن پولیس نے بد کاری کے اڈے کی اطلا ع پر طارق سمیت چار ملزمان گرفتار کیے پولیس کے مطابق جملہ ملزمان نے بدکاری کا اڈا کھولا ہوا تھا ۔

Post Top Ad

Your Ad Spot