ڈیرہ غازیخان(ڈی جی کے نیوز،31مارچ2018)پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ڈیرہ غازیخان سے پارٹی کارکن چار اپریل کو گڑھی خدابخش بھٹو میں ذوالفقار علی بھٹو شہید کی 39ویں برسی میں شرکت کرینگے ۔پیپلز پارٹی کے کارکنوں کا قافلہ تین اپریل کو گڑھی خدابخش بھٹو لاڑکانہ کیلئے روانہ ہوگا۔ذوالفقار علی بھٹو شہید کی 39ویں برسی کو انتہائی عقیدت اور احترام سے منائیں گے ۔ان خیالا ت کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویثرنل سینئر نائب صدر میر شہریا ر خان تالپور نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکن ہر سال اپنے قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو شہید کی برسی انتہائی عقیدت اور احترام سے مناتے ہیں اور گڑھی خدابخش بھٹو لاڑکانہ جاکر ذوالفقار علی بھٹو شہید اور دیگر شہداء کے مزاروں پر پھولوں کی چادریں چڑھاتے اور دعائے مغفرت مانگتے ہیں ۔ڈسٹرکٹ ڈیرہ غازیخان سے پیپلز پارٹی کے سینکڑوں کارکن ہر سال کی طرح اس سال بھی تین اپریل کو ڈیرہ غازیخان سے گڑھی خدابخش بھٹو کیلئے روانہ ہونگے۔
Saturday, March 31, 2018
Home
dgkppp
Pakistanpp
پیپلز پارٹی کے کارکنوں کا قافلہ تین اپریل کو گڑھی خدابخش بھٹو لاڑکانہ کیلئے روانہ ہوگا
پیپلز پارٹی کے کارکنوں کا قافلہ تین اپریل کو گڑھی خدابخش بھٹو لاڑکانہ کیلئے روانہ ہوگا
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
?ً.
