ڈیرہ غازی خان (ڈی جی کے نیوز،31مارچ2018 )عدالتوں کا احترام کیا لیکن سیاست کے فیصلے عوام پر چھوڑ دیں اور پولنگ پر ہو نے دیں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا ڈیرہ میں تقریب سے خطاب اس سلسلہ میں مزید تفصیل کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عوام نے 2008 میں ایک فیصلہ کیا جس کے نتیجے میں آصف زرداری ملا اور انہوں نے جو ملک کے ساتھ کیا وہ سب جانتے ہیں۔ڈیرہ غازی خان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ (ن) لیگ اور نوازشریف کے کام عوام کے سامنے ہیں، ہم وہ منصوبے مکمل کررہے ہیں جو ماضی کی حکومتیں بھی کرسکتی تھیں،ہمارے پاس وسائل وہی ہیں لیکن کیا وجہ ہے کہیں بھی جائیں کام ہمارے ملتے ہیں، ہمارے بدترین مخالف بھی یہ کہتے ہیں کہ اگر کوئی جماعت ملک کے مسائل حل کرسکتی ہے تو (ن) لیگ ہے، اگر کسی نے پاکستان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی تو وہ نواز شریف ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے مشکل حالات کے باوجود کامیابی حاصل کی، سب نے کوشش کی کہ (ن) لیگ کام نہ کرسکے، کبھی دھرنے ہوئے، کبھی عدالتوں میں گھسیٹا، کبھی فیصلے ہوئے، ہم نے سب برداشت کیا لیکن کام کرتے رہے۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہیکہ بڑا عجیب طریقہ اور روایت بن گئی ہے، جو ملکی مسائل حل کرے اسے عدالتوں میں گھسیٹیں، عہدوں سے ہٹائیں اور عوام سے دور کرنے کی کوشش کریں، یہ روایت پاکستان کی نہیں، یہ چیز سیاست کو عزت نہیں دے گی اور مسائل حل نہیں کریگی۔ان کا کہنا تھا کہ سیاست کے فیصلے پولنگ اسٹیشن پر ہوتے ہیں عدالتوں میں نہیں، اسے ختم کرنے کی ضرورت ہے، عوام نے اس کا جواب الیکشن میں دینا ہے، ہم نے ہمیشہ عدالتوں کی عزت کی،آج بھی کرتے ہیں لیکن کہتا ہوں سیاست کے فیصلے عوام پر چھوڑ دیںِ، یہ فیصلے پولنگ اسٹیشن پر کرنے دیں، عوام کا فیصلہ کبھی غلط نہیں ہوگا۔وزیراعظم نے کہا کہ عدالتوں کیفیصلوں پر اپیل ہوتی ہے، کچھ فیصلوں کو تاریخ قبول نہیں کرتی اور وہ متنازع بن جاتے ہیں لیکن عوامی فیصلہ سر آنکھوں پر ہوتا ہے۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جس ملک میں سیاسی استحکام نہیں ہوگا اور سیاستدانوں کی عزت نہیں ہوگی، وہ ملک ترقی نہیں کرسکتا، روزگار، ترقی اور مہنگائی کی بات کرتے ہیں، اگر سیاست مضبوط ہوگی تو سب ملے گا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں آمریت تھی جو عوام کے سامنے جواب دہ نہیں تھے، انہوں نے پاکستان کا کام کیا نہ عوام کا، پھر 2008 میں عوام نے فیصلہ کیا، اس میں انہیں آصف زرداری ملا، انہوں نے جو پاکستان کے ساتھ کیا وہ سب جانتے ہیں، 2013 میں عوام نے زرداری کو گھر بھیج دیا اور نوازشریف کے حق میں فیصلہ کیا، جو ان پانچ سالوں میں کام ہوئے وہ ہر پاکستانی جانتا ہے۔آج ملک میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو چکا ہے اور ملک میں اب جو ترقی کا سفر شروع ہو چکا ہے اس کا فائدہ آنے والی نسلوں کو ہو گا وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے وفاقی وزیر سردار اویس احمد خان لغاری اور رکن صوبائی اسمبلی سردار محمد جمال خان لغاری کے مطالبہ پر سخی سرور اور گردو نواح کے علاوہ چوٹی زیریں میں بھی گیس کی فراہمی کا اعلان کر دیا جبکہ سابق صدر پاکستان سردار فاروق احمد خان لغاری کی سیاسی خدمات کے اعتراف میں ڈیرہ غازی خان ایئر پورٹ کا نام فاروق لغاری انٹر نیشنل ایئر پورٹ رکھنے کا اعلان کیا جبکہ وفاقی وزیر ڈاکٹر حافظ عبد الکریم کے مطالبہ پر N-55شاہراہ کو راجن پور تا کشمور دورویہ کر نے ،غازی گھاٹ کے مقام پر 1.75ارب کی لاگت سے نئے پل کی تعمیر ،13ارب کی لاگت سے راکھی گاج تا بواٹہ N-70روڈ کی تعمیر ،3.75ارب روپے سے ناردرن بائی پاس کی تعمیر سمیت متعدد منصوبوں کا اعلان کیا اور سنگ بنیاد رکھا وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی پنڈال میں خطاب کے بعد وفاقی وزیر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم کی رہائش گاہ خیابان سرور گئے وہاں سے بذریعہ ہیلی کاپٹر وفاقی وزیر سردار اویس احمد خان لغاری کی دعوت پر اعزازمیں دیئے گئے ظہرانہ میں شرکت کے لئے چوٹی زیریں پہنچے جہاں مختلف وفود سے بھی ملاقات کی اور ظہرانہ میں شرکت کی ۔