ڈیرہ غازیخان (ڈی جی کے نیوز،29مارچ2018) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شہباز احمد نے قتل، اقدام قتل کے مقدمہ میں دو ملزمان کو سزا ئے موت ایک ملزم کو عمرقید کی سزا سنا دی ، ملزمان نے طلاق کی رنجش پر شادی کی تقریب میں فائرنگ کرکے نذر حسین اور اسکے والد کو قتل جبکہ ساجد حسین ، محمد عمران کو زخمی کیا تھا ۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شہباز احمد نے تھانہ گدائی کے مقدمہ نمبر 149/14 کا فیصلہ سناتے ہوئے احمد اور عبد العزیز حجانہ کو سزا ئے موت جبکہ عبد الرشید کو عمر قید کا حکم دیا ، استغاثہ کے مطابق تھانہ گدائی کے علاقہ میں ملزمان نے شادی کی تقریب پر فائرنگ کرکے نذر حسین ولد محمد علی ، محمد علی ولد گانمن ، ساجد حسین ولد محمد علی ، محمد عمران کو فائرنگ کرکے زخمی کیا ، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے نذر حسین اور محمد علی باپ بیٹا چل بسے ،تھانہ گدائی پولیس نے مقتول کے بیٹے اظہر حسین کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا اظہر حسین حجانہ نے فائرنگ کے واقعہ پر وجہ عناد ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسکے بھائی مقتول نذر حسین نے احمد حجانہ کی بہن کو طلاق دی تھی جس کا ملزمان کو رنج تھا مورخہ 22 مارچ 2014 ء کو شادی کی تقریب میں ملزمان نے ہم صلاح مشورہ ہو کر شادی کی تقریب میں فائرنگ کی پولیس نے FIR کے نامزد ملزمان گرفتار کرکے دوران تفتیش میں گناہ گار ثابت ہونے پر مقدمہ کا چالان عدالت میں جمع کرایا جس پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شہباز احمد نے تھانہ گدائی کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے دو ملزمان احمد حجانہ اور عبد ا لعزیز کو سزا ئے موت جبکہ عبد الرشید کو قتل کی دفعہ302 کے تحت 25 سال سزا جبکہ اقدام قتل کی دفعہ 324 پر ملزم عبد الرشید کو مزید 10 سال کا حکم سنایا اسی طرح تینوں ملزمان 2,2 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کریں گے۔
Thursday, March 29, 2018
اقدام قتل ... دو ملزمان کو سزا ئے موت ایک کو عمرقید
Tags
anti terrorist court#
Share This
About DGK NEWS (City-64)
anti terrorist court
Labels:
anti terrorist court
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
?ً.
