غازیخان (بیوروچیف) صفائی ستھرائی نہ سیوریج کا موثر نظام ، میونسپل کارپوریشن کی یونین کونسل 11 مسائل کی آماجگاہ بن گئیں، گلیوں اور گھروں میں سیوریج کے گندے بدبو دار پانی کا راج ، مچھروں کی بھر مار ، بچوں میں وبائی امراض پھوٹ پڑے میونسپل کارپوریشن کے افسران اور عملہ بے حس، تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن کی یونین کونسل نمبر 11 کی کالونیاں گلشن اقبال ،تیمور سرور کالونی ،طاہر ٹاﺅن ،شاکر ٹاﺅن کی گلی نمبر 1،مسلم ٹاﺅن ،امام بارگاہ وڈانی چوک کے مکینوں شیخ خالد ،احسان اللہ ،ماسٹر ایوب ،محمد صدیق،نعمان ، عطاءاللہ کھلول ،ملک طارق حاجی محمد حسین ،قاری جعفر،شیخ فاروق ،عامر حسین جنرل کونسلر ،امجد جتوئی ،محمد جاوید ،محمد طاہر،خواجہ غلام فرید ،محمد جمال سیال و دیگر نے بتایا کہ گلیوں اور گھروں میں سیوریج کے پانی کی موجودگی سے آمدورفت میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے بازار اور دکانوں سے اشیاءخوردونوش کی خریداری کےلئے بھی مشکلات در پیش ہیں سیوریج کے گندے پانی کی وجہ سے پیدا ہونے والے زہریلے مچھر بالخصوص بچوں اور بوڑھوں میں خطرناک بیماریوں کا باعث بن رہے ہیں جبکہ صفائی ستھرائی نہ ہونے سے تعفن کے باعث سانس لینے میں بھی دشواری پیدا ہورہی ہے گندے پانی کی وجہ سے مکینوں کی قیمتی سکنی و کمرشل املاک کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے اہل علاقہ نے بتایا کہ گندگی کے باعث پیدا ہونے والے تعفن کی وجہ سے راتوں کی نیند اور دن کا سکون تباہ ہو چکا ہے جس سے مکین ذہنی اذیت کا شکار ہو رہے ہیں اس ساری صورتحال کے باوجود ضلعی افسران، حکومتی ارکان اسمبلی اور کارپوریشن کے ارباب نے آنکھوں پر بے حسی کی پٹی باندھی ہوئی ہے اور اربن آبادیوں میں بڑھتے ہوئے مسائل سے دانستہ چشم پوشی کر رہے ہیں دوسری جانب یوسی ڈھڑ اوپلہ کے رہائشی ماچھی برادری محمد حسین ماچھی، محمد مٹھا خان ماچھی، غلام یٰسین ماچھی، منظور حسین ماچھی، غلام شبیر ماچھی، فدا حسین ماچھی، منیر حسین ماچھی، حاجی اقبال ماچھی، حضور بخش ،خادم حسین نے بتایا کہ تمام بنیادی ضرورتوں سے محروم ہیں ہمار ے علاقے میں نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے ہمیں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے آج تک کسی نے کوئی توجہ نہیں دی ہم عرصہ دراز سے لغاری گروپ کے ساتھ وابستہ ہیں آج ہم مجبور ہو کر احتجاج کر رہے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں فوری طور بستی بانگے والا میں سیوریج اورنکاسی کا انتظام کیا جائے ورنہ ہم احتجاج وسیع کریں گے مکینوں نے کمشنر ڈیرہ احمد علی کمبوہ اور ڈپٹی کمشنر ابراہیم جنیدسے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ علاقوں میں صفائی ستھرائی اور سیوریج سسٹم فوری بحال کیا جائے ورنہ احتجاج کا دائرہ کار وسیع کر دینے پر مجبور ہوںگے۔
Friday, April 20, 2018
Home
Unlabelled
صفائی ستھرائی نہ سیوریج کا موثر نظام ، میونسپل کارپوریشن کی یونین کونسل 11 مسائل کی آماجگاہ بن گئیں
صفائی ستھرائی نہ سیوریج کا موثر نظام ، میونسپل کارپوریشن کی یونین کونسل 11 مسائل کی آماجگاہ بن گئیں
Share This
About DGK NEWS (City-64)
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
?ً.
