ڈیرہ غازیخان (حافظ نعمان حفیظ،بیوروچیف،پاکستان اپڈیٹس) ضلع ڈیر ہ غازیخان میں خصوصی پولیو مہم 7، مئی سے شروع ہو گی جس میں چھ لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیاگیاہے 3382افرادی قوت پر مشتمل 1559ٹیمیں فرائض انجام دی گی یہ بات ڈپٹی کمشنر محمد ابراہیم جنید کی زیر صدارت ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کے اجلاس میں بتائی گئی ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ مہم کے دوران ضلع میں موجود پانچ سال تک کے ہر بچہ کو قطرے پلائے جائیں ٹیموں کی تربیت ، سکیورٹی اور مائیکرو پلان کی از سر نو تشکیل کو یقینی بنایاجائے فکسڈ ٹیموں پر متحرک عملہ تعینات کر کے ضلع کی حدود میں داخل ہونے والے ہر بچے کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں خانہ بدوش بچو ں اور بستیوں کا ریکارڈ مرتب ہونا چاہیئے اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد نے بتایاکہ 1396موبائل ٹیمیں مہم میں حصہ لیں گی ٹیموں کی تربیت کا شیڈول جاری کردیاگیاہے عالمی معیار کے مطابق انڈیکیٹرز کو یقینی بنایاجائے گا اجلا س میں سی ای او ایجوکیشن ثناءاللہ سرانی ، ڈائریکٹر ڈی ایچ ڈی سی ڈاکٹر محمد ریاض ملک ، ضلعی آفیسر بہبود آبادی ہما مہدی لغار ی ،ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر آئی آر ایم این سی ایچ پروگرام ڈاکٹر کامران اصغر ، ڈی ایچ اوز ڈاکٹر محمد سعید ، ڈاکٹر ملک ریاض ، ڈی ایس سی ڈاکٹر خلیل احمد ، ایریا کوآرڈینیٹرڈبلیو ایچ او ڈاکٹر عمار حسین ، یونیسف کے کلیم اللہ طاہر ، ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر زاہدہ نواز کے علاوہ متعلقہ محکموں کے نمائندے موجود تھے
Friday, April 20, 2018
Home
Unlabelled
ضلع ڈیر ہ غازیخان میں خصوصی پولیو مہم 7، مئی سے شروع ہو گی
ضلع ڈیر ہ غازیخان میں خصوصی پولیو مہم 7، مئی سے شروع ہو گی
Share This
About DGK NEWS (City-64)
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
?ً.
