ڈیرہ غازی خان (بیوروچیف)پاکستان تحریک انصاف ڈیرہ غازی خان کی سینئر رہنما و ممبر سی ای سی ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے نوجوانوں اور خواتین سے پارٹی امور اور آئندہ الیکشن کے حوالے سے ملاقاتیں کیں اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پی ٹی آئی سے بگاﺅ لوگوں کو شوکاذ نوٹس دیکر اور انہیں پارٹی سے نکالنے کا عندیہ دیا ہے وہ نہ صرف پی ٹی آئی ورکرز بلکہ تمام پاکستانیوں کے دل جیت لیے ہیں عمران خان نے اپنے عمل سے ثابت کر دیا ہے کہ وہ روایتی گفتار کا غازی سیاستدان نہیں بلکہ حقیقی کردار کا غازی لیڈر ہے ڈاکٹر شاہینہ نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم ایسے لیڈر کے ساتھی ہیں قوم ایک طرف ہمیں کیوں نکالا کا کردار دیکھ کر رہی ہے کہ وہ اپنی ذاتی اور خاندانی سیاست اور کرپشن کو بچانے کے لیے قوم کو دھوکا دینے کی کوشش کر رہا ہے اور دوسری طرف ایک حقیقی لیڈر کا ویژن اور قربانیاں دیکھ رہی ہے قوم اب سیاسی شعور کی منزل تک پہنچ گئی ہے کہ الیکشن 2018میں انشاءاللہ ابن الوقت مفاداتی سیاست اور جھوٹ کی سیاست ہمیشہ کے لیے دفن کر دے گی ان سے ملاقات کرنیوالوں میں غلام رسول ، عنصر عباس ، ارسلان ، احمد عباس ، احمد سلیم، عمیر سلیم ، کاشفہ ، فرحت ، فرزانہ ، انعم ، فرواو دیگر شامل تھے ۔
Friday, April 20, 2018
Home
Unlabelled
قوم اب سیاسی شعور کی منزل تک پہنچ گئی ہے،ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ
قوم اب سیاسی شعور کی منزل تک پہنچ گئی ہے،ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ
Share This
About DGK NEWS (City-64)
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
?ً.
