ڈیرہ غازیخان (بیوروچیف)یونین کونسل نمبر15 بھٹہ کالونی میں حاجی مظہر خان پتافی حافظ حق نواز پتافی بشیر خان پتافی غلام مرتضی خان پتافی ڈاکٹر سجاد پتافی اور انکے رفقاء کی طرف سے کھولے گئے انصاف سیکٹر آفس کی افتتاحی تقریب میں رہنما تحریک انصاف حنیف خان پتافی کی شرکت سیکٹر آفس کی افتتاحی تقریب جلسۂ عام میں تبدیل ہوگئی۔جلسہ کے شرکاء سے حنیف خان پتافی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر سے ملحقہ آبادیوں کا معیار زندگی اندرون شہر کے برابر لانا انکا انتخابی منشور اور مقصد اولین ہے انہوں نے کہا کہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے 1970 میں قائم ہونیوالی بھٹہ کالونی آج مسائلستان کا گڑھ بن چکی ہے جہاں پر زندگی کی بنیادی سہولیات کا سرے سے وجود ہی نہیں ہے اس گنجان آبادی کے ساتھ دوسری بڑی ذیادتی بلدیاتی الیکشن میں حدود بندی کرتے وقت کی گئی اور اس آبادی کو تین مختلف یونین کونسلز میں تقسیم کرکے کارپوریشن میں نمائیندگی کے قابل ہی نہیں چھوڑا جسکی وجہ سے کوئی بھی یونین چیئرمین بھٹہ کالونی کے مسائل نہ تو سمجھ سکا اور نہ ہی انکو حل کرنے کی کوئی مخلصانہ کوشش کر سکا۔انہوں نے کہا کہ اللہ کی مہربانی اور آپ کے تعاون سے اللہ نے عزت دی تو بھٹہ کالونی کا معیار زندگی اور بنیادی سہولیات اندرون شہر کے بلاکوں کے برابر لا کر دکھائیں گے۔اس موقع پر مجاہد خان لشاری کونسلر ظفر بشیر بھٹہ کونسلر ذوالفقار خان میرانی کامران خان کھوسہ باقر خان عبدالعزیز پتافی ابراہیم خان کورائی اور محمد حسین خان بھی حنیف خان پتافی کے ہمراہ تھے۔
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
?ً.
