ڈیرہ غازیخان(بیوروچیف)پاکستان تحریک انصاف کا مستقبل تابناک ہے ۔2018ء کے الیکشن میں پی ٹی آئی کی کامیابی کے بعد اگلے وزیراعظم کپتان عمران خان ہونگے ۔پاکستان تحریک انصاف کے نظریاتی اور پارٹی سے وفادار کارکنوں کی خواہش پر پی پی 289ڈیرہ غازیخان شہر سے اُمیدوار ہوں پارٹی ٹکٹ کی درخواست جمع کرادی کپتان عمران خان کا بیان کے دولت کے بل بوتے پر پارٹی ٹکٹ نہیں دئیے جائینگے ۔حوصلہ افزا ہے نئے شامل ہونے والوں کو پارٹی کی پچھلی صفوں میں کھڑا ہونا ہوگا۔پٹھان ایسوسی ایشن اتحاد کی حمایت کا مشکور ہوں ۔ان خیالات کا اظہار انصا ف لائرز فورم ڈیرہ غازیخان کے ڈویثرنل صدر اُمیدوار پی پی 289محمد یونس خٹک ایڈووکیٹ نے پٹھان اتحاد کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری الیاس خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔الیاس خان نے محمد یوسف خٹک ایڈووکیٹ کو پٹھان اتحاد کی طرف سے بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
?ً.
