ڈیرہ غازی خان ( بیوروچیف ) عوام کی جان و مال کی حفاطت کر نا ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے اس سلسلہ میں جرائم کے خاتمہ اور عوام کو تحفظ فراہم کر نے کے لئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لارہے ہیں بین الصوبائی چور گینگ کو گرفتار کر کے ان سے مال مسروقہ ایک کروڑ 25لاکھ پچاس ہزار روپے برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کئے گئے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی سٹی سرکل سید اظہر رضا گیلانی نے کیاانہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کتنے ہی با اثر کیوں نہ ہوں قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے اس سلسلہ میں سٹی سرکل پولیس نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر بین الصوبائی ڈکیت اور کارموٹر سائیکل گینگ کے ارکان ذوالفقار زلفی ،عمیر درانی ،غلام شبیر ،غلام عباس ،صفدر ڈوایا ،عاشق حسین ،مجاہد ،خالد ،ایوب ،گل شیر ،امجد پرویز ،فاروق بھٹی ،سجاد ،مصطفی ،فیاض ،اکرم کو گرفتار کیا گیا جو کہ لاکھوں مالیت کی کار ،موٹر سائیکل ڈکیتیاں کر چکے ہیں اور پنجاب کے دوسرے اضلاع میں بھی وارداتیں کر نے کا اعتراف کیا جبکہ کراچی میں بھی یہ گینگ 60لاکھ اور 30لاکھ کی دو الگ الگ وارداتیں کر چکے ہیں انہوں نے بتایا کہ اسی طرح قمار بازوں کے خلاف 13مقدمات کا اندراج کر کے داﺅ پر لگی موٹر سائیکل ،رکشہ ،گھڑی ،وائر لیس ٹیلی فون موبائلز نقدی 245841روپے برآمد کئے گئے ہیں نیشنل ایکشن پلان کے تحت کاروائی کر تے ہو ئے ناجائز اسلحہ کے 64،کرایہ داری کے 20،وولنر ایبل کے 5،ساﺅنڈ سسٹم ایکٹ کا ایک مقدمات کا اندراج کیا گیا ناجائز اسلحہ کی روک تھام کر تے ہو ئے 64مقدمات کا اندراج کر تے ہو ئے ملزمان کے قبضہ سے کلاشنکوف 2عدد ،پسٹل 64عدد ،بندوق 2عدد ،رپیٹر 1عدد ،رائفل 1عدد اور 720عدد کارتوس برآمد کئے گئے ہیں منشیات کی لعنت کی روک تھام کے سلسلہ میں منشیات فروشوں کی گرفتاری عمل میں لاتے ہو ئے 9Cکے 10مقدمات درج کر کے چرس 37کلو 870گرام ،شراب 38بوتل ،کپی شراب 361اور 251لیٹر شراب بھی برآمد کی گئی جبکہ اشتہاری مجرمان کے خلاف گرینڈ آپریشن کر تے ہو ئے سنگین مقدمات میں ملوث 98اشتہاری مجرمان کو بھی گرفتار کیا گیا انہوں نے آخر میں کہا کہ شر پسند عناصر اور جرائم پیشہ اشخاص کسی بھی عرایت کے مستحق نہیں ہیں ان کے خلاف سخت کاروائی کر تے ہو ئے کیفر کردار تک پہنچایا جا ئے گا آئی جی پنجاب عارف نواز آر پی او سہیل حبیب تاجک اور ڈی پی او احمد نواز چیمہ کی ہدایات پر عوام کو تحفظ فراہم کر نے کے لئے کسی بھی قسم کی کسر اٹھا نہ رکھیں گے ۔
Sunday, April 22, 2018
Home
Unlabelled
جرائم پیشہ عناصر کتنے ہی با اثر کیوں نہ ہوں قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے،،ڈی ایس پی سٹی سرکل
جرائم پیشہ عناصر کتنے ہی با اثر کیوں نہ ہوں قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے،،ڈی ایس پی سٹی سرکل
Share This
About DGK NEWS (City-64)
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
?ً.
